۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عاشق حسین اصغری

حوزہ/ عاشق حسین اصغری پریس ترجمان اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصغریہ کا مقصد تعلیمات محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق اسلامی معاشرے کا قیام ہے جس کے تحت وہ اپنے کام کو جاری و ساری رکھتے ہوئے معاشرے میں پیغام اسلام کو عام کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عاشق حسین اصغری پریس ترجمان اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک خدا کی طرف سے مومنون کیلیے نعمت ہے۔

تصویری جھلکیاں: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے "خمسہ قرآن و علی علیہ السلام" کا انعقاد

انہوں نے بتایا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 19 رمضاں سے 23 رمضاں تک سندھ بھر کے تمام یونٹس میں (خمسہ قرآن و علی علیہ السلام) منایا جا رہا ہے۔ جس میں علماء کرام دانشور ، اور تنظیمی بزرگ تنظیم کی طرف سے دیے گئے موضوعاتی ، مجالس ، دروس ، اسٹڈی سرکل، محفل قرآن ، شب قدر کے اجتماعی اعمال کے ساتھ بہت سے نورانی پروگرام اور بالخصوص اس خمسہ میں21 رمضان المبارک کو بچوں کے لیے دستر خوان کا پروگرام اور مولا علی علیہ السلام یتیموں کے ساتھ کیسے پیار و محبت کرتے تھے کے موضوع پرایک خاص نشت رکھی گئی ہے۔

اصغریہ کا مقصد تعلیمات محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق اسلامی معاشرے کا قیام ہے جس کے تحت وہ اپنے کام کو جاری و ساری رکھتے ہوئے معاشرے میں پیغام اسلام کو عام کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .